پنجاب میں دفعہ 144 نافذ دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد
پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی۔
دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں 3 روز کے لیے کیا گیا، پابندی کا اطلاق جمعہ 26 سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی، پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا۔
سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عمل درآمد یقینی بنائے گی، عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔