چیمپئینز ٹرافی 2025 ہربھجن پھر پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے

ایک مرتبہ پھر پاکستان میں سیکیورٹی کا بہانہ بناکر ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے موقف پر قائم

ایک مرتبہ پھر پاکستان میں سیکیورٹی کا بہانہ بناکر ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے موقف پر قائم (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف زہر اُگلنا شروع کردیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟ پاکستان میں حفاظتی خدشات ہیں، حالات ایسے ہیں کہ تقریباً روزانہ ہی واقعات رونما ہوتے ہیں، ہماری ٹیم کیلئے وہاں جانا محفوظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کا موقف بلکل درست ہے، ٹیم کی سیکیورٹی سے زیادہ اہم کچھ نہیں۔ ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت میں بی سی سی آئی کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025 نہ کھیلنے نہ آنے کے بیچ بھارتی بورڈ کا بڑا بیان آگیا

دوسری جانب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ بھارتی بورڈ حکومتی اجازت کا بہانہ بناکر ٹیم بھیجنے سے ہچکچارہا ہے۔


مزید پڑھیں: "چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت کے بغیر کرواسکتے ہوتو کروالو"

متعدد بار سیکیورٹی کا بہانہ بناکر بھارت نے سال 2008 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا جبکہ پاکستان نے گزشتہ برس ون ڈے ورلڈکپ کیلئے بھی اپنی ہندوستان بھیجی تھی تاہم گرین شرٹس کو ہندو انتہاپسند تنظیموں کی جانب سے حملوں کی دھمکی دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پلان اے، بی کچھ منظور نہیں! پاکستان بھی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کیلئے ڈٹ گیا

بھارت چیمپئینز ٹرافی کیلئے ایشیاکپ کی طرح ہائبرڈ ماڈل پر غور کررہا ہے تاہم پی سی بی نے دوٹوک موقف رکھا کہ ایونٹ میں پورا پاکستان میں ہوگا۔

واضح رہے کہ ایونٹ اگلے برس فروری اور مارچ میں شیڈول ہے تاہم بھارت کی جانب سے ٹیم نہ بھیجنے پر بورڈ کو تحفظات ہیں۔

Load Next Story