برطانوی خاتون سے جعلی نکاح کا مرکزی ملزم گرفتار
ملزم نے نکاح کا جھانسا دے کر میرا دو کروڑ 25 لاکھ کا مکان بیچ دیا، 60 لاکھ کے سرٹیفکیٹ کیش کرالیے، خاتون
برطانوی خاتون سے جعلی نکاح کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کے ساتھ مبینہ جعلی نکاح کے معاملے میں انویسٹی گیشن پولیس نے مرکزی ملزم ساجد مقصود کو گرفتار کرلیا۔
انچارج انویسٹی گیشن مرتضیٰ اسلم کے مطابق ملزم ساجد کا ایک روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا جسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا،
اقبال ٹاؤن پولیس نےخاتون زیب النساءکی درخواست پر مقدمہ درج کر رکھا ہے، خاتون زیب النسا نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے رقم ہتھیانے کے لیے نکاح کا جھانسہ دیا۔
انچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزم ساجد سے نکاح نامہ لے کر تصدیق کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، نکاح نامہ اصل ہے کہ جعلی، تصدیق کے بعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔
خاتون زیب النسا نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے میرا مکان فروخت کرکے دو کروڑ 25 لاکھ روپے وصول کیے، 60 لاکھ مالیت کے سیونگ سرٹیفکیٹ کیش کروائے اور لاکھوں روپے مالیت کی کار بھی اپنے نام ٹرانسفر کروائی۔
مقدمے میں آمنہ، ثناء، مقصود احمد، محمد حسین اور عبداللہ کو نامزد کیا گیا ہے۔