صوبے کے فیصلے خود کریں گے آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے علی امین گنڈا پور

پاک فوج اور پولیس کے شہدا ہمارے شہدا ہیں، شہید پرکوئی بات اور دل آزاری کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

علی امین گنڈاپور نے بنوں جلسے میں خطاب کیا—فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ماضی کی حکومتوں کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے فیصلے خود کریں گے اور بحیثیت وزیراعلیٰ صوبے میں آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔

بنوں امن پاسون ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سب سے پہلے پختونخوا کی پختونوں کی تاریخ ہے، پاکستان کو آزاد کرانے میں پختونخوا اور پختونوں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے خون بھی بہایا اور تن من دھن کی قربانی دی، غلط پالیسی والے امریکا کے غلام غلط پالیسی سے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس صوبے میں بحیثیت وزیر اعلیٰ آپریشن کی اجازت نہیں ہونے دیں گے، ہمارے نام پر ڈالر لیے گئے قربانی دینا ہمارے خون میں ہے، اس ملک کے لیے قربانی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فیصلے خود کریں گے، بنوں کے عوام کی قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں، انتظامیہ نے بھی اہم کردار ادا کیا، جیسے آپ کی خواہش تھی ویسا ہی اپیکس کمیٹی میں کیا۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ چند عناصر توڑ مروڑ کر بات پیش کرتے ہیں، مدرسے کے بچے ہمارے دلوں کے اندر ہیں، کوئی الفاظ میں تبدیلی کرتا ہے تو اس کو ڈیلیٹ کریں، مدرسے کے بچوں میں بجٹ میں حصہ ہے، مساجد کے بچوں کو تعلیم سمیت ہر قسم کی سہولت دیں گے۔

جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اپنی اصلاح کرو جو اصلاح نہیں کرے گا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی، کوئی مسلح گروپ مجھے نظر نہیں آئے، میرے عوام میری ذمہ داری ہے، کوئی بھی ناجائز ان پر ہاتھ نہیں ڈالے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرپشن اور منشیات کو نہ چھوڑو، نشان دہی کرو اور مقابلہ کرو میں آپ کے ساتھ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا قومی فرض ہے انفرادی رویے سے اختلاف ہوسکتا ہے، شہید پر اگر کوئی بات اور دل آزاری ہوں تو اس کی کوئی اجازت نہیں دیں گے، پاک فوج اور پولیس کے شہدا ہمارے شہدا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی کام ہوں گے، جس کی کوئی تشہیر نہیں ہوگی، بنوں گراؤنڈ میرا وعدہ ہے، آپ کے لیے بناؤں گا اور اپنا حق لے کے رہیں گے۔
Load Next Story