سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت دی

یکم اگست سے ڈپٹی کمشنرز اسلحہ لائسنس جاری کرسکیں گے، نوٹی فکیشن جاری

فوٹو فائل

سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دیتے ہوئے نوٹفکیشن جاری کردیا۔


نوٹفکیشن کے متن کے مطابق یکم اگست سے ڈپٹی کمشنرز اسلحہ لائسنس جاری کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق اعلی حکام کی منظوری کے بعد اسلحہ لائسنس کے اجراء کی اجازت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں نگراں حکومت نے ڈپٹی کمشنرز سے سے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار واپس لیا تھا۔
Load Next Story