کراچی میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک خاتون ڈکیت گرفتار
پولیس مقابلے میں ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوا
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ملزمان کی ایک ساتھی خاتون کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود جی 23 کچرا کنڈی کے پاس مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل حیدر بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کی شناخت شوکت اور ظفر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار ساتھی ملزمہ کی شناخت رخسانہ زوجہ امتیاز کے نام سے ہوئی ۔
ہلاک ملزمان کے قبضے سے 3 عدد ٹی ٹی پستول، 4 عدد موبائل فون، لیڈیز پرس، ہینڈ واچ، 2 عدد موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہیں ۔گرفتار ملزمہ کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہلاک ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ہلاک ملزمان کا گینگ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کیلئے خاتون کا بھی استعمال کرتا تھا ۔ گرفتار خاتون سے تفتیش کے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں البتہ پولیس مقابلے میں ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوا ہے جس کی تلاش میں پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔