بجلی کے بجائے موم بتی جلانے سے سر بکھیرنے والے اسپیکر ایجاد
اس اسپیکر پلس کینڈل کو ڈائننگ ٹیبل پر رکھ کر کھانے کے ساتھ ساتھ میوزک سے بھی محظوظ ہوا جاسکتا ہے۔
اٹلی میں ایک ڈیزائنر نے ایسے اسپیکر متعارف کروائے ہیں جو موم بتی کے چلتے ہی موسیقی کے سر بکھیرنا شروع کر دیتے ہیں۔
پیلٹر ایفکٹ نامی اس اسپیکر کو ناصرف وائرلیس بلیو ٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے بلکہ جیسے ہی اس کے شیشے کے اندر ایک موم بتی جلا کر رکھی جاتی ہے تو اس سے نکلنے والی تپش کے ذریعے یہ اسپیکر میوزک بجانا شروع کر دیتے ہیں۔
اس اسپیکر کو بلیو ٹوتھ کے ذریعے مو بائل فون سے ہدایات دی جاتی ہیں اورجیسے ہی موم بتی بجھ جاتی ہے تو یہ اسپیکر بھی رک جاتا ہے جسے دوبارہ آن کرنے کے لیے مو م بتی کا شعلہ جلانا پڑتا ہے۔ اس اسپیکر پلس کینڈل کو ڈائننگ ٹیبل پر رکھ کر کھانے کے ساتھ ساتھ میوزک سے بھی محظوظ ہوا جاسکتا ہے۔