پی ٹی آئی کی چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کے خلاف جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی ہے—فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر اراکین کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکریٹری جنرل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔


پی ٹی آئی نے درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور اراکین الیکشن کمیشن کے خلاف جلد از جلد کارروائی کرنے کی استدعا کی ہے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص سیٹوں سے متعلق اپیل پر پی ٹی آئی کے حق میں دیے گئے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر اراکین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
Load Next Story