ومبلڈن میں اپ سیٹ شکست روسی اسٹار ماریا شراپوا نے بھی شکست کا مزہ چکھ لیا
ماریا شراپووا جرمن پلیئر کیربر کا شکار بن گئیں، انھیں6-7 (7/4)،4-6 اور 4-6 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
ومبلڈن میں اپ سیٹ شکستوں کا سلسلہ گذشتہ روز بھی جاری رہا، روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا جرمن پلیئر کیربر کا شکار بن گئیں، انھیں6-7 (7/4)،4-6 اور 4-6 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
لوسیا سفارووا نے ایکٹرینا ماکارووا کو ٹھکانے لگاکر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں رسائی پائی، سیمونا ہالیپ نے زرینہ دیاس جبکہ سبائن لیسکی نے یاروسلوا شیوڈووا کو، مینزسنگلز میں آسٹریلیا کے ورلڈ نمبر144 نک کریگوئس نے ورلڈ نمبرون رافیل نڈال کو چوتھے رائونڈ میں ٹھکانے لگادیا، ان کی فتح کا اسکور 6-7(7/5)،5-7، 6-7(7/5) اور 3-6 رہا۔ 19 سالہ کریگوئس 10 برسوں میں وائلڈ کارڈ انٹری کے بعد ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک پہنچنے والے پہلے پلیئر بنے، دیگر میچز میں راجرفیڈرر نے ٹومی روبریڈو ، اسٹینسلس واورنیکا نے فلکیانو لوپز جبکہ میلوس رائونک نے کائی نیشکوری کو ہرا دیا۔