کیمبرج ایجوکیشن کا ریاضی کے لیک پرچے کے مارکس نہ دینے کا فیصلہ

ریاضی کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہوا، طلبا اگر دوبارہ امتحان دینا چاہیں تو نومبر میں بغیر فیس دے سکتے ہیں، اعلامیہ

فوٹو فائل

کیمبرج ایجوکیشن نے اے ایس لیول کے لیک ہونیوالے ریاضی کے پرچے کے مارکس نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں اے لیول کے ریاضی کا پرچہ لیک ہونے پر کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن یوکے نے رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان میں رواں سال دو مئی کو ریاضی کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہوا، جسے امتحان سے پہلے طلبہ کی نمایاں تعداد نے دیکھا۔


رپورٹ کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے لیک ہونے والے ریاضی امتحان کے مارکس نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تمام طلبہ کو باقی امتحانات کی پرفارمنس کی اسسمنٹ کر کے منصفانہ انداز میں مارکس دیے جائیں گے تاکہ انہیں نقصان نہ ہو۔

کیمبرج کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جو طلبہ دوبارہ امتحان دینا چاہتے ہیں وہ نومبر میں دے سکیں گے، ایسے طلبہ سے دوبارہ امتحانی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
Load Next Story