9مئی واقعات کی تحقیقات کیلیے کے پی حکومت کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

خیبر پختونخوا حکومت نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم

(فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

وزیر قانون آفتاب عالم کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے جس میں چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی ہے۔


وزیر قانون نے بتایا کہ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن کے لیے جج کا نام دیں گے لیکن چیف جسٹس کی طرف سے فی الحال جواب موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دی تھی جو ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں قائم ہوگا۔
Load Next Story