دوسرا 4 روزہ میچ شاہینز کو 160 رنز بنگلادیش کو کامیابی کیلئے 6 وکٹیں درکار
بنگلادیش اے کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 216 رنز بناکر آؤٹ
بنگلادیش اے نے پاکستان شاہینز کو دوسرے 4 روزہ میچ میں جیت کیلئے 296 رنز کا ہدف دیدیا۔
ڈارون میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش اے نے تیسرے دن 84 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز شروع کی اور پوری ٹیم 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
محمود الحسن جوئے 65، آئچ ملا نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستانی بولرز نے آج عمدہ بالنگ کرکے بنگلادیش اے کی 7 وکٹیں 132 رنز کے اضافے پر حاصل کر ڈالیں۔
مزید پڑھیں: دوسرا 4 روزہ میچ؛ بنگلادیش اے کو پاکستان شاہینز پر 163 رنز کی برتری
پاکستان شاہینز کی جانب سے محمد علی نے 63 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ خرم شہزاد نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
پاکستان شاہینز کی دوسری اننگز میں کپتان صاحبزادہ فرحان اور حسیب اللہ نے ٹیم کو96 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا تاہم کپتان 68 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔کامران غلام اور عمر امین صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عرفان خان 15 رنز مہمان ثابت ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان شاہینز کے کئی پلئیرز نے بڑوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
کھیل کے اختتام پر حسیب اللہ 44 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے، شاہینز کو جیت کیلئے مزید 160 رنز دکار ہیں جبکہ قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنالیے ہیں۔
بنگلادیش اے کی جانب سے رجاء الرحمن راجا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔