گرمی کی شدت کے باعث وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع

وفاقی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق 5 اگست کو سرکاری تعلیمی ادارے کھلیں گے

وفاقی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا—فوٹو: فائل

وفاقی وزارت تعلیم نے گرمی کی شدت اور حبس کی لہر کے پیش نظر وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 4 اگست تک توسیع کردی۔


وفاقی وزارت تعلیم سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعلیمی ادارے 4 اگست تک بند رہیں گے اور 5 اگست کو کھلیں گے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
Load Next Story