مولانا ہدایت الرحمان کا بلوچستان حکومت سے علیحدگی کا اعلان
لاپتا افراد کو بازیاب کر کے منظر عام پر لایا جائے اور مسائل کریں، مولانا ہدایت الرحمان کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس
بلوچستان اسمبلی کے رکن اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سربراہی میں قائم صوبائی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نےصوبائی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ کل سے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھوں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتا افراد کو بازیاب کر کے منظر عام پر لایا جائے، آئین کے مطابق جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، حکومت لوگوں سے سیاسی حق چھین کر کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔
مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ کل سے بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے، وزیراعلیٰ کی حمایت اس لیے نہیں کی کہ مراعات چاہیں۔
صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موبائل سروس اور روڈ بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔
رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ گوادر میں فائرنگ ہوئی ہے، مسائل حل کریں، ماؤں اور بہنوں پر تشدد کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔