بالی ووڈ میں ناکامیوں پر بھی کامیابی کے جشن منائے جانے لگے

ہمشكلز کی ناکامی کے باوجود کامیابی کی خوشی میں تقریب کا اہتمام حیران کن ہے، ماہرین

جس نے بھی ہمشکلز دیکھی اسے یہ سمجھ ہی نہیں آیا کہ یہ کیا فلم تھی، منوج ڈیسائی۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
یہ کوئی نئی بات نہیں کہ جب بھارتی فلم نگری میں ہدایت کار اپنی فلموں کی ناکامی کو چھپانے اور دل کو تسلی دینے کے لئے جشن کا اہتمام کرتے ہیں اور ایسا ہی کیا کچھ ساجد خان نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلاپ فلم ''ہمشکلز'' کی کامیابی کا جشن منا کر۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار ساجد خان کی گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ہم شکلز کو ناقدین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تجزیہ نگاروں نے ہم شكلز کو فلاپ قرار دیا ہے لیکن اس کے باوجود ساجد خان کی جانب سے فلم کی کامیابی کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کرنا حیران کن ہے، فلم کی بڑی سٹار کاسٹ کے باوجود اسے باکس آفس پر اوسط سے بھی کم پزیرائی ملی۔


ساجد خان اور ان کی ٹیم نے دعوی کیا ہے کہ فلم ہمشکلز نے 4 روز میں صرف بھارت میں 46 کروڑ روپے کا بزنس کیا جب کہ ماہرین کے مطابق فلم نے صرف 36 کروڑ روپے کمائے جو اتنی بڑی سٹار کاسٹ اور بڑے بینر کی فلم کے لیے انہائی کم ہے۔

بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار منوج ڈیسائی کا کہنا ہے کہ جس نے بھی ہمشکلز دیکھی اسے یہ سمجھ ہی نہیں آیا کہ یہ کیا فلم تھی، پھر 4 روز میں یہ کامیاب کہاں سے ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم اپنے ریلیز ہونے کے 4 روز بعد ہی فلاپ ہو گئی تو پھر اس کا جشن کیسا؟

واضح رہے کہ گذشتہ برس اکشے کمار، سوناکشی سنہا اور عمران خان کی فلم 'ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ' کو بھی فلم بینوں نے مسترد کر دیا تھا۔ اس فلم کو بھی 15 سے 20 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا لیکن اس کے باوجود فلم کی کامیابی کا جشن منایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ودیا بالن اور فرحان اختر کی 'شادی کے سائیڈ افیكٹس' کو بھی 8 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑٓ لیکن اس کی کامیابی کا بھی جشن منایا گیا۔
Load Next Story