آئی سی سی میں اقتدار کی تبدیلی کا امکان بڑھ گیا

نظم الحسن نے مزید کہا کہ امکان ہے کہ ہمارے ملک میں ہی نئے چیئرمین کا انتخاب ہوگا

(فوٹو: ایکسپریس ویب)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اقتدار کی تبدیلی کا امکان بڑھنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ میٹنگ حال ہی میں سری لنکا میں ہوئی جس میں کئی موضوعات زیربحث آئے، خاص طور پر توجہ خواتین کی کرکٹ کے فروغ پر مرکوز رہی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کے ٹاپ آفیشلز کی کرسیاں ہلنے لگیں

اجلاس کے ایجنڈے میں نئے آئی سی سی چیئرمین کیلیے انتخاب کا معاملہ شامل نہیں تھا ، نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گریگ بارکلے 2020 سے کام کررہے ہیں، ان کی مدت رواں برس نومبر میں ختم ہو گی۔


وطن واپسی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اس بات کی تصدیق ہوچکی کہ اگلی آئی سی سی اگلی بورڈ میٹنگ ڈھاکا میں ہوگی۔ نظم الحسن نے مزید کہا کہ امکان ہے کہ ہمارے ملک میں ہی نئے چیئرمین کا انتخاب ہوگا، مجھے توقع ہے کہ اس بار انتخاب کی ذمہ داری ہمیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی اجلاس؛ چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت کا معمہ حل نہ ہو سکا

یاد رہے کہ نئے چیئرمین کیلیے گذشتہ کچھ عرصے سے بی سی سی آئی کے موجودہ سیکریٹری جے شاہ کاا نام لیا جارہا ہے تاہم انھوں نے خود اس حوالے سے ابھی تک تصدیق نہیں کی۔

جے شاہ 2019 سے بی سی سی آئی کے سیکریٹری ہیں، ان کے موجودہ عہدے کی آخری مدت آئندہ برس ختم ہوجائے گی۔

بھارتی بورڈ میں نئی ذمہ داری سنبھالنے کیلیے انھیں 3 برس کا کولنگ آف پیریڈ گزارنا ہوگا، اس لیے وہ یہ 3 برس آئی سی سی چیئرمین کے طور پر گزارنا چاہئیں گے۔
Load Next Story