پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی توہین عدالت سے متعلق درخواست پر سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کی احتجاج کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور کر کے سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو نوٹس جاری کیے۔
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں گزشتہ روز اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہمیں کل توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کے بعد ڈی سی کا آرڈر موصول ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے درخواست دائر کرنے کے بعد ہماری درخواست مسترد کرنے کا آرڈر بھیجا۔
عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔