مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا حکومت کیساتھ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

جماعت اسلامی نے 10 مطالبات میں سے کسی ایک پر بھی لچک دکھانے سے انکار کر دیا ہے، ذرائع

فوٹو : جماعت اسلامی/فیس بک

ملک میں مہنگی بجلی، آئی پی پیز معاہدوں اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 5ویں روز میں داخل ہوگیا، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور آج کمشنر آفس راولپنڈی میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم پیش کردہ 10 نکاتی مطالبات پر اپنا موقف پیش کرے گی۔ مذاکرات کے آج دو دور بھی ممکن ہیں بصورت دیگر کل بدھ کا تیسرا دور بریک تھرو یا ڈیڈ لاک کے لیے اہم ہوگا۔

جماعت اسلامی نے 10 مطالبات میں سے کسی ایک پر بھی لچک دکھانے سے انکار کر دیا ہے جبکہ تاجر تنظیمیں بھی دھرنا میں شریک ہوگئیں لیکن مسلم لیگ ن تاجر گروپ نے شرکت سے صاف انکار کیا ہے۔


ادھر، دھرنے کے پانچویں روز بھی روزِ اول جیسا جوش و خروش برقرار ہے اور مزید قافلوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔

دھرنا سے لیاقت باغ کے قرب و جوار کے تمام بازاروں مارکیٹوں میں تجارتی سرگرمیاں مسلسل ماند پڑ گئیں، دکاندار بھی دکانیں دن 11 بجے کھولنے لگے ہیں۔

میٹرو بس سروس آج بھی جزوی بحال ہے، عموماً کسی بھی جلسے کے آغاز سے اختتام تک بس سروس حفظ ماتقدم معطل کر دی جاتی ہے۔
Load Next Story