بھارت کو برانز میڈل جتوانے والی شوٹر کے کوچ 3 سالوں سے تنخواہ سے محروم

ایونٹ کے بعد وطن واپس لوٹ کر نوکری تلاش کروں گا، کوچ جسپال رانا

ایونٹ کے بعد وطن واپس لوٹ کر نوکری تلاش کروں گا، کوچ جسپال رانا (فوٹو: فائل)

پیرس اولمپکس میں بھارت کو ابتک واحد میڈل جتوانے والی مانو بھاکر کے کوچ جسپال رانا 3 سالوں سے تنخواہ سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپکس میں شوٹنگ مقابلوں میں ہندوستان کو برانز میڈل جتوانے والی مانو بھاکر کے کوچ جسپال رانا نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ایونٹ کے بعد وطن واپس لوٹ کر نوکری تلاش کروں گا اور نئے سرے سے آغاز کروں گا، مجھے نوکری کی تلاش ہے اور 3 برسوں سے تنخواہ نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد مجھے ولن بنا دیا گیا، مانو بھاکر پسٹل کی خرابی کے باعث میڈل نہ جیت سکیں حالانکہ اس دوران میں موجود نہیں تھا۔


مزید پڑھیں: مانو بھاکر پیرس اولمپکس میں برانز میڈل جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون شوٹر بن گئیں

جسپال رانا کا کہنا تھا کہ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا یا کسی دوسرے ادارے نے مجھے 3 سال سے تنخواہ نہیں دی لیکن میں بہت خوش ہوں کہ مانو بھاکر نے میڈل جیتا ہے، اب میں بھارت واپس جا کر جاب تلاش کروں گا اور نئے سرے سے آغاز کروں گا۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپک؛ افتتاحی تقریب میں جلائی جانے والی مشعل 'جعلی' نکلی

واضح رہے کہ 10 میٹر ائیر پسٹل ایونٹ میں 8 شوٹرز کے درمیان فائنل میں 221.7 کے اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن پانے والی مانو بھارکر نے بھارت کو برانز میڈل جتوایا تھا۔
Load Next Story