اسلام آباد ایئرپورٹ مسافر کو 45لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات واپس مل گئے
مسافر ایئرپورٹ پر اسکیننگ کے دوران بھولے سے بیگ مشین پر چھوڑ گیا تھا
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے 45 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور دیگر سامان مسافر کو لوٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسافر جمعہ خان علی الصبح اسپین سے اسلام آباد پہنچا تھا جہاں ایئرپورٹ پر اسکیننگ کے دوران بھولے سے بیگ مشین پر چھوڑ گیا تھا۔
ڈیوٹی فسلیٹیشن آفیسر نے لاوارث بیگ کو تحویل میں لے کر لوسٹ اینڈ فاؤنڈ آفس میں جمع کرایا اور ٹیگ کے ذریعے مسافر کا پتہ چلا کر اس سے رابطہ کرکے بیگ بارے اطلاع دی۔
بعدازاں، ایئرپورٹ مینیجر آفتاب گیلانی نے دیگر عملے کے ہمراہ بیگ مسافر کے حوالے کر دیا گیا۔
قیمتی سامان اور 45لاکھ روپے کے زیورات کے ساتھ بیگ واپس ملنے پر مسافر نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی آئی اے پی) عملے کی ایمانداری اور لگن کا شکریہ ادا کیا۔