کوہلی کو چوکلی کہہ کر پکارنے پر کرکٹر ناراض
واقعہ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل پریکٹس سیشن میں پیش آیا
بھارتی اسٹار بلےباز ویرات کوہلی کو پریکٹس سیشن کے دوران مداح نے 'چوکلی' کہہ کر پکارنے پر کرکٹر ناراض ہوگئے۔
واقعہ ٹی20 ورلڈکپ فائنل جیتنے کے بعد انکے پہلے میچ سے عین اسوقت پیش آیا جب وہ پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوہلی اپنی ٹیم کے ساتھیوں سے بھرے کمرے میں اپنی شیڈو پریکٹس پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے جب ایک مداحض نے 'چوکلی-چوکلی' کا نعرہ لگانا شروع کیا۔
تضحیک آمیز اصطلاح نے فوری طور پر کوہلی کی توجہ مبذول کرلی اور مداح کی طرف موڑ کردیکھا انکے ردعمل سے صاف نظر آیا کہ وہ اس لفظ سے خوش نہیں تھے۔
مزید پڑھیں: سوریا کمار نے رینکو سنگھ سے بھی اوورز کروا ڈالا، میچ بھی جیت لیا
اس طنز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، کوہلی نے سختی سے جواب دیا، "یہاں نہیں"۔
چوکلی' ایک بول چال کی اصطلاح ہے جسے سوشل میڈیا پر ٹرولز استعمال کرتے ہیں، جس میں کوہلی کی کنیت کو 'چوکنگ' کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔
یہ عرفیت سب سے پہلے 2019 کے ورلڈ کپ سے ہندوستان کے باہر ہونے کے بعد سامنے آئی، جہاں کوہلی صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، یہ تیسرا موقع تھا جب کوہلی آئی سی سی کے ناک آؤٹ گیم میں 1 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: تیسرے اور آخری ٹی 20 میں بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی
اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف 2015 کے ورلڈکپ سیمی فائنل اور پاکستان کے خلاف 2017 کی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں اسی طرح کے اسکور کے بعد وہ وکٹ گنوابیٹھے تھے۔
واضح رہے کہ سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے 2 اگست کو شیڈول ہے بعدازاں سیریز کے اگلے دو میچز 4 اور 7 اگست کو کھیلے جائیں گے۔