عالیہ بھٹ سے پہلی ملاقات کب اور کیسے ہوئی رنبیر کپور نے بتا دیا

پہلی ملاقات کے وقت عالیہ 9 اور میں 20 سال کا تھا، اداکار

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپریل 2022 میں شادی کی : فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اہلیہ و اداکارہ عالیہ بھٹ سے اپنی پہلی ملاقات اور عُمر کے فرق سے متعلق بتا دیا۔

بھارتی میڈیا پر یہ خبر کئی بار سامنے آچکی ہے کہ عالیہ بھٹ بچپن سے ہی رنبیر کپور کو پسند کرتی تھیں، دونوں بالی ووڈ اسٹارز نے طویل عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ بھی کیا اور پھر اپریل 2022 میں دونوں نے شادی کرلی تھی۔

اس مقبول جوڑی کے درمیان 11 سال کا فرق ہے یعنی عالیہ بھٹ عُمر میں رنبیر کپور سے 11 سال چھوٹی ہیں۔

اب حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے پہلی ملاقات کا وقت یاد کیا، اداکار نے کہا کہ جب میں نے عالیہ بھٹ سے پہلی ملاقات کی تھی تو اُس میری عُمر 20 سال جبکہ عالیہ کی عُمر صرف 9 سال تھی۔


رنبیر کپور نے کہا کہ ہم نے ایک فوٹو شوٹ کے سلسلے میں ملاقات کی تھی، فلمساز سنجے لیلا بھنسالی چائلڈ میرج پر مبنی فلم بنانے کی تیاری کررہے تھے اور اس فلم میں مجھے عالیہ کے ساتھ مرکزی کردار کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کو کروڑوں کی مالکن بنا دیا

اداکار نے کہا کہ میں جب بھی کسی کو ہماری پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتا ہوں تو مجھے بہت ہی زیادہ عجیب لگتا ہے کیونکہ ہمارے درمیان 11 سال کا فرق ہے۔

اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں خوش نصیب مرد ہوں کہ میری شادی ایسی لڑکی سے ہوئی جو میری بہترین دوست بھی ہے، ہم دونوں گھنٹوں بیٹھ کر ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں۔

رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ عالیہ بہت ہی اچھی شخصیت کی مالک ہیں، وہ ایک بہترین اداکارہ، بیٹی، بیوی اور ماں ہیں، میں اُن کی بہت عزت کرتا ہوں۔
Load Next Story