ہاتھوں سے 3 طیارے کھینچنے کا حیرت انگیز مظاہرہ

مستقبل میں اپنے اس حالیہ ریکارڈ کو توڑنے کا ارادہ رکھتا ہوں، شہری

[فائل-فوٹو]

ایک اطالوی شہری نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے اپنے ہاتھوں سے تین طیارے کھینچ لیے۔

میٹیو پیوون نامی اطالوی شہری نے اٹلی کے شہر آسٹی میں اپنی کامیاب کوشش کے ساتھ ہاتھوں کی مدد سے 3 چھوٹے طیارےکھینچ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔


میٹیو نے کہا کہ رگبی میں کئی چوٹیں لگنے کے بعد انہوں نے زیادہ سے زیادہ غیر معمولی ایتھلیٹک ہنر کی طرف توجہ دی۔

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ رگبی کے دوران سب سے بری کمر کی چوٹ تھی، ڈاکٹروں نے کہا کہ میں دوبارہ کبھی کھیل نہیں سکتا لیکن وہ غلط ثابت ہوئے۔

میٹیو کا ریکارڈ بنانے کے بعد ادارے سے مزید کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں اپنے اس حالیہ ریکارڈ کو توڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Load Next Story