نیکٹا نے حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا

وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد دونوں جماعتوں کو نیکٹا نے کالعدم جماعتوں کی لسٹ میں ڈالا گیا

(فوٹو : فائل)

حکومت نے دہشت گردی میں ملوث دو تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیکٹا نے حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد دونوں جماعتوں کو نیکٹا نے کالعدم جماعتوں کی لسٹ میں ڈالا گیا۔


Proscribed-Organizations-25July24

نیکٹا کے مطابق دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا، حافظ گل بہادر گروپ کو 25 جولائی کو کالعدم قرار دیا گیا اسی طرح مجید بریگیڈ گروپ کو 18جولائی کو کالعدم قرار دیا گیا۔
Load Next Story