اسماعیل ہنیہ کی شہادت 24 گھنٹے بعد اسرائیلی ترجمان کا پہلا بیان آگیا

اسماعیل ہنیہ کے کو تہران میں میزائل حملے میں شہید کردیا گیا جب وہ نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری سے ہوٹل پہنچے تھے

اسماعیل ہنیہ کو تہران میں میزائل حملے میں شہید کیا گیا

اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں سے گفتگو میں اسماعیل ہنیہ کی ایران میں میزائل حملے میں شہادت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ اس حوالے سے کوئی میرے پاس اس وقت کوئی معلومات نہیں ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے مزید کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل سے متعلق بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیں ؛ اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید؛ امریکی مؤقف سامنے آگیا

ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ اُسی وقت ختم ہوگی جب حماس کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی صورت میں ہونے والی جنگ بندی کے دوران بھی جنگ جاری رکھنے کا اختیار ہے۔


یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی میڈیا اسماعیل ہنیہ کے قتل کے حوالے سے بڑا انکشاف سامنے لے آیا

اسرائیلی ترجمان نے اعتراف کیا کہ لبنان میں حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما فواد شکری کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے کو آج علی الصبح تہران میں اُس وقت میزائل حملے میں شہید کردیا گیا جب وہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری سے اپنے ہوٹل پہنچے تھے۔

 

 
Load Next Story