ٹی20 انٹرنیشنل سب سے زیادہ 105 ناکامیوں کا ریکارڈ سری لنکا کے نام
اس معاملے میں 104 ناکامیوں کے ساتھ بنگلہ دیشی ٹیم اب دوسرے نمبر پر پہنچ چکی ہے
ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ناکامیوں کا ان چاہا ریکارڈ سری لنکا کے نام ہوگیا۔
آئی لینڈرز کو بھارت سے حالیہ 3 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، اس طرح ٹیم کی اس طرز میں ناکامیوں کی تعداد 105 ہوگئی ،یہ انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔
اس معاملے میں 104 ناکامیوں کے ساتھ بنگلہ دیشی ٹیم اب دوسرے نمبر پر پہنچ چکی ہے، 101 ناکامیوں کے ساتھ ویسٹ انڈیز تیسرے اور 99 مرتبہ ہارنے والی زمبابوین ٹیم چوتھے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں: سوریا کمار نے رینکو سنگھ سے بھی اوورز کروا ڈالا، میچ بھی جیت لیا
بھارت سے سیریز کے دوران سری لنکن ٹیم اختتامی اوورز میں بوکھلاہٹ کا شکار ہونے کی نئی بیماری میں بھی مبتلا دکھائی دی، پہلے میچ میں آخری 5.2 اوورز کے دوران 30 رنز کے دوران 9 وکٹیں گنوائیں،
مزید پڑھیں: تیسرے اور آخری ٹی 20 میں بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی
دوسرے اور تیسرے میچ کے آخری 5 اوورز کے دوران بالترتیب 31 اور 29 رنز کے دوران 7، 7 وکٹیں گرںیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سری لنکن ٹیم بھارت کے خلاف جیتنا ہی بھول چکی ہے، وہ تمام فارمیٹس میں بھارت کے خلاف اب تک لگاتار 10 میچز ہار چکی ہے۔