سردار کمال کو پہلے ہی اپنی موت کا علم تھا ویڈیو وائرل
اداکار 30 جولائی کو لاہور میں انتقال کرگئے تھے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار و کامیڈین سردار کمال کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جوکہ اُنہوں نے اپنے انتقال سے قبل دیا تھا۔
30 جولائی کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے لاہور میں انتقال کرجانے والے کامیڈین اداکار سردار کمال کے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔
سردار کمال نے مذکورہ انٹرویو نجی ٹی وی چینل کے شو میں دیا تھا جہاں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا تھا کہ میں نے گزشتہ دنوں ہی اپنے گھر کی رجسٹری بیٹے کے نام کروائی ہے۔
اداکار نے کہا تھا کہ میں نے گھر کی رجسٹری بیٹے کو سونپتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی امانت رکھ لو، میرے والد نے یہ امانت مجھے دی تھی اور اب میں تمہیں دے رہا ہوں۔
مزید پڑھیں: وہ غم جو کبھی ختم نہ ہوگا، سردار کمال کے انتقال پر عمران اشرف غمزدہ
اُن کے مطابق اُنہوں نے بیٹے سے کہا کہ مستقبل میں تم بھی یہ امانت آگے اپنی اولاد کے حوالے کردو گے، اب آگے جو کچھ کرنا ہے، وہ تمہیں ہی کرنا ہے۔
سردار کمال نے میزبان سے مزید کہا کہ یہ زمین جائیداد امانتیں ہوتی ہیں، میں نے آج اپنے بیٹے کو دی ہے، کل وہ اپنی اولاد کو دے گا، یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔
مذکورہ انٹرویو دیکھ کر مداحوں کا کہنا ہے کہ شاید سردار کمال کو پہلے ہی اپنی موت کا علم ہوگیا تھا، اسی وجہ سے اُنہوں نے اپنی زندگی میں ہی گھر کی رجسٹری کا کام کیا۔
واضح رہے کہ اداکار سردار کمال نے اپنے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔
سردار کمال نے افضال احمد، قوی خان، سہیل احمد، عمر شریف، امان اللہ سمیت اپنے وقت کے نامور اسٹیج اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔
اداکار کے شوبز کیریئر میں چوڑیاں، دیساں دا راجہ سمیت متعدد فلمیں قابل ذکر ہیں، انہوں نے 'ڈرامے آلے' سمیت متعدد بھارتی پنجابی فلموں میں بھی کام کیا۔