خلیل الرّحمٰان قمر کیس آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

عدالت نے ملزمہ کا میڈیکل کروانے کا حکم دے دیا

عدالت نے ملزمہ کا میڈیکل کروانے کا حکم دے دیا

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے ملزمہ آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرکے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے خلیل الرّحمٰان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

تفتیشی آفیسر نے کہا کہ ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔ تاہم وکیل آمنہ عروج نے دلائل دیے کہ ملزمہ آمنہ عروج ہنی ٹریپ میں ملوث نہیں ہے، اس کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور ملزمہ کا میڈیکل بھی کروانے کا حکم دے دیا۔


مزید پڑھیں: نازیبا ویڈیوز اصلی ہیں، بندوق کے زور پر بنوائی گئیں، خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خلیل الرحمان قمر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے جس پر انہیں تاوان دیکر چھوڑا گیا تھا۔

اغواء کیس کے مرکزی ملزم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس خلیل الرحمان قمر کی دو ویڈیوز ہیں اور دونوں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے طویل ہیں۔

 
Load Next Story