فلائی جناح کا پائلٹس کی تربیت کیلئے T3 ایوی ایشن اکیڈمی کے ساتھ اشتراک
یہ سنگ میل پاکستان میں ایوی ایشن ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور ترقی کے سفر کا آغاز ہے، ترجمان
فلائی جناح نے مستقبل کے پائلٹس کو تربیت فراہم کرنے کیلئے T3 ایوی ایشن اکیڈمی کے ساتھ اشتراک کرلیا۔
ترجمان کے مطابق فلائی جناح نے مستقبل کے پاکستانی پائلٹس کے پہلے تربیتی بیچ کے آغازکیلئے T3 ایوی ایشن اکیڈمی کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے۔ یہ سنگ میل پاکستان میں ایوی ایشن ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور ترقی کے سفر کا آغاز ہے۔
کمرشل پائلٹ لائسنس ہولڈرز کیلئے ابتدائی تربیتی مرحلے کا آغاز 20 جون کو شارجہ، متحدہ عرب امارات میں T3 اکیڈمی سے ہوا۔ اس ابتدائی تربیت کی تکمیل کے بعد یہ گروپ فلائی جناح کے ساتھ ایئر کرافٹ بیس ٹریننگ اور لائن ٹریننگ میں آگے بڑھے گا۔
اس جامع پروگرام کے تحت انہیں اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے کیلئے ضروری مہارتوں اورعلوم سے آراستہ کیا جائیگا، اس تعاون میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بھرپور معاونت شامل ہے۔
یہ پروگرام مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد پائلٹس کی ایک نئی جنریشن کی تیاری ہے جو پاکستانی ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرینگے۔
فلائی جناح کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ نئے پائلٹس کی تربیت کیلئے T3 ایوی ایشن اکیڈمی کے ساتھ یہ تعاون پاکستان کی ایوی ایشن کے مستقبل میں سرمایہ کاری اور ہمارے پائلٹس کوعالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعاون پر ہم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مشکور ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس پروگرام کی بدولت ہنر مند پائلٹس تیار کئے جاسکیں گے جو حفاظت اور پیشہ وارانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھیں گے۔
اپنے جامع پائلٹ تربیتی پروگراموں کیلئے مشہور T3 ایوی ایشن اکیڈمی اعلیٰ درجے کے پروفیشنلز کی تیاری میں مہارت کے تصدیق شدہ ٹریک ریکارڈ کی حامل ہے، تربیتی پروگرام کے نتیجے میں پائلٹس کوکتابی معلومات کے ساتھ ساتھ عملی تجربے سے بھی ہمکنار کرنے میں مدد ملے گی۔