حیدرآباد پریس کلب پر مشتعل افراد کا حملہ کئی صحافی زخمی
جمعہ کی نماز کے بعد حیدرآباد پریس کلب کے باہرمختلف مذہبی جماعتوں کی ریلی کے دوران بعض نامعلوم افراد نے اچانک پریس کلب کے باہرموجود صحافیوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعددصحافی زخمی ہوگئے، مشتعل افراد پریس کلب میں داخل ہوگئےاورتوڑ پھوڑ کی اور وہاں موجود دو موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگا دی۔
اس موقع پر مظاہرین نے پولیس پر بھی پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے جواب میں مشتعل افراد نے بھی پولیس پر فائرنگ کی۔
پولیس نے ایک مسلح شخص سمیت چار شرپسندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔