اسماعیل ہنیہ کے بیٹے اور بیٹی کا والد کو خراج تحسین نیتن یاہو کو کرارا جواب

اسماعیل ہنیہ کے بیٹے اور بیٹی نے اسرائیلی وزیراعظم کو کہا کہ فلسطینی انقلاب کو روکنا کسی کے بس میں نہیں رہا

فلسطینی انقلاب کو روکنا کسی کے بس میں نہیں رہا، اسماعیل ہنیہ کے بیٹے اور بیٹی کا نیتن یاہو کو جواب

اسماعیل ہنیہ کی بیٹی اور بیٹے نے ویڈیو پیغامات میں اپنے والد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اسماعیل ہنیہ کی بیٹی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی شہادت نہ صرف آپ کی قابض حکومت کے خلاف فتح کا باعث بنے گا بلکہ یہ فلسطین اور مزاحمت کی فتح کی علامت بھی ہو گی۔

اسماعیل ہنیہ کی بیٹی نے مزید کہا کہ اے نیتن یاہو، اگر آپ کو لگتا ہے کہ میرے والد کی شہادت سے آپ کو کچھ راحت ملے گی اور آپ اس جرم میں جیت گئے ہو تو ایسا ہرگز نہیں۔ ہار آپ کا کا مقدر بن چکی ہے۔


اسی طرح ایک ویڈیو میں اسماعیل ہنیہ کے بیٹے عبدالسلام نے کہا کہ الحمداللہ میرے والد کا خاتمہ شہادت پر ہوا۔ جہاد کے راستے کے مسافر یا تو شہید ہوتے ہیں یا غازی بن کر لوٹتے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ کے بیٹے نے نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم چاہے کتنے ہی رہنماؤں کا قتل کرو، فلسطینی انقلاب کو روکنا اب کسی کے بس میں نہیں رہا۔

 
Load Next Story