نظام ڈی ریل کرنا مقصد نہیں آئندہ شفاف الیکشن چاہتے ہیں عمران خان

مارچ کامیاب بنانے کیلیے ایم پی ایز کو ٹاسک، متاثرین آپریشن کی مدد کرنیکی ہدایت

مارچ کامیاب بنانے کیلیے ایم پی ایز کو ٹاسک، متاثرین آپریشن کی مدد کرنیکی ہدایت۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے14 اگست کوسونامی مارچ کامیاب بنانے کیلیے خیبرپختونخواکے ایم پی ایز اور پارٹی حکام کوخصوصی ٹارگٹ سونپ دیے ہیں،مارچ کسی صورت رکے گا نہیں۔


اراکین قومی و صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوانے سونامی مارچ کی کامیاب کیلیے تمام اختیارات پارٹی چیئرمین کوسونپ دیے،خیبرپختونخواحکومت کوہدایت کی گئیںکہ متاثرین وزیرستان کی ہرممکن مددکی جائے،متاثرین کیلیے قائم کمیٹیاںروزانہ کی بنیاد پرکیمپوںکادورہ کریںاورمتاثرین کی مشکلات کاازالہ کریں،عمران خان کی صدارت میں خیبر پختونخوا ہائوس اسلام آباد میںخیبرپختونخواسے تعلق رکھنے والے ایم این ایزاورصوبہ خیبرپختونخوا کے پارٹی وزرا اور اراکین اسمبلی کاہنگامی اجلاس ہواجس میں اراکین قومی اسمبلی کے استعفوںکے حوالے سے بھی غور کیاگیاتاہم اس حوالے سے فیصلہ ہواکہ اس سلسلے میںموقع مناسبت سے استعفوں کا اعلان کیا جائیگا۔
Load Next Story