ٹانک میں ججز کے قافلے پر حملہ اسکواڈ میں شامل 2پولیس اہلکار شہید

حملہ فائرنگ کے ذریعے کیا گیا، تینوں ججز محفوظ رہے، 2 زخمی اسپتال منتقل، پولیس نے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی

(فوٹو: فائل)

ٹانک میں ججز کے قافلےپر حملے میں اسکواڈ میں شامل 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔


پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے سنگم پر ایڈیشنل جج ٹانک حسنین، ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ اور سینئر سول جج مہ جبین کے قافلے پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔



ابتدائی اطلاعات کے مطابق ججز کے قافلے پر فائرنگ کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی اس کارروائی میں اپر وزیرستان پولیس کے 2 جوان عبداللہ اور کانسٹیبل صمد خان شہید ہوئے۔ بھگوال کے قریب ہونے والے واقعے میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں تینوں ججز محفوظ رہے۔


واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے علاقے کی ناکا بندی کردی ہے اور دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Load Next Story