جعلی ویٹرنری ادویات کی فروخت میں ملوث 3ملزمان گرفتار
چھاپے کے دوران ملزمان سے200سے زائد بوٹ ان پلس انجیکشنز اورادویات کی پیکنگ تحویل میں لی گئی، ترجمان
ایف آئی اے اینٹی کرپشن نےجعلی ویٹرنری ادویات کی فروخت میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران جعلی ویٹرنری ادویات کی فروخت میں ملوث 3 ملزمان کوگرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میں یوسف خان،محمد عثمان اورہنیدخان شامل ہیں،ملزمان کوکراچی کےعلاقےملیر سےگرفتارکیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان سے200سے زائد بوٹ ان پلس انجیکشنزبرآمد کیے گئے جبکہ بھاری مقدارمیں ادویات کی پیکنگ بھی تحویل میں لی گئی۔
برآمد ہونے والے انجیکشنزکی مالیت لاکھوں روپے ہے،چھاپہ مارکارروائی میں ڈریپ حکام بھی شامل تھے،گرفتارملزمان کے خلاف مزید تفتیش کی جارہی ہے۔