جسٹس انور ظہیر جمالی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے جسٹس انور ظہیر جمالی سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس انور ظہیر جمالی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے جسٹس انور ظہیر جمالی سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے پاکستان کے 31 ویں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
واضح رہے کہ جسٹس ناصرالملک نے گزشتہ روز قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفی دیا تھا جس کے بعد جسٹس انور ظہیر جمالی کو ان کی جگہ مقرر کیا گیا۔ جسٹس ناصرالملک موجود جسٹس تصدق حسین جیلانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد 6 جولائی کو پاکستان کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔