کراچی گیس صارفین کیلئے ایک مرتبہ پھر طویل لوڈشیڈنگ کا اعلان

گیس کی بندش سے صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین متاثر ہوں گے، ایس ایس جی سی

گیس بندش 12 گھنٹوں کے لیے ہوگی—فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کراچی کے مختلف علاقوں کے صارفین کے لیے 4 اگست کو 12 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوئی سدرن گیس کراچی کے صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کے لیے گیس پریشر بہتر بنانے کے لیے کاوش کر رہی ہے۔


اعلامیے میں کہا گیا کہ20 انچ قطر، 12.5 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن اتوار کو سسٹم سے جوڑا جائے گا۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کو گیس سسٹم کے ساتھ جوڑنے کے لیے 4 اگست (اتوار) صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹوں کے لیے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی۔

کراچی میں 12 گھنٹے کی عارضی بندش سے کورنگی سیکٹر 21، 28، 29، , G-36 B-36 اور 37-A ہاشم گوٹھ، مانسہرہ کالونی، اللّٰہ باد گوٹھ اور اطراف کے علاقوں بشمول صنعتی اور گھریلو علاقوں میں گیس کی فراہمی بند ہوگی۔
Load Next Story