کراچی ائیرپورٹ پر بارش کے باعث طیاروں کی پھسلن کا خدشہ نوٹم جاری
طیاروں کے پائلٹس کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف میں احتیاط سے کام لیں، سی اے اے
بارش کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر طیاروں کی پھسلن کے خدشے پر نوٹم جاری کردیا گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے مون سون بارشوں کے باعث کراچی ائیرپورٹ سے متعلق طیاروں کے کپتانوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔
سی اے اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے رن وے نمبر 25 ایل پر پانی کے کے باعث پھسلن ہو سکتی ہے۔ تمام پائلٹس لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لیں۔ بارش کے سبب رن وے گیلا ہونے کی وجہ سے کسی حادثے بچنے کے لیے احتیاط کی جائے۔ سی اے اے نے تمام ائیر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کے پائلٹس کوان ہدایات سے آگاہ کردیا ہے۔