موجودہ کرپٹ حکمران چند ہفتوں کےمہمان ہیں ڈاکٹر طاہر القادری
جلد انقلاب کا اعلان کر دیا جائے گا، سربراہ پاکستان عوامی تحریک
PESHAWAR:
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ عوام سے انقلاب کا جو وعدہ کیا اس کا جلد اعلان کروں گا، موجودہ کرپٹ حکومت مہینوں کی نہیں چند ہفتوں کی مہمان ہے۔
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہی اور دیگر ہم خیال سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں کے پاس اب زیادہ وقت نہیں ہے، موجودہ حکمران اب مہینوں کے نہیں بلکہ چند ہفتوں کے مہمان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد انقلاب کا اعلان کر دیا جائے گا، انقلاب برپا ہونے کے روز موجودہ کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا اور پھر اگلے ہی روز عوامی انتظامی کونسل اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے اداروں کے سربراہان، سول سروسز کے ملازمین اور پولیس افسران رائے ونڈ کے بد مست فرعون اور کرپٹ حکمرانوں کے غیر آئینی اقدام ماننے سے انکار کر دیں اور ان سے اعلان بغاوت کر کے سیدھے ہو جائیں کیونکہ آپ لوگ ریاست اور آئین کے وفادار ہیں رائے ونڈ کے نہیں، اگر پولیس اہلکار اور سول سروسز کے افسران انسان کے بچے نہ بنے تو پھر انقلاب کے بعد انھیں عوام کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ہمارے دور میں صرف 15 روز میں احتساب ہوگا، کیس کا فیصلہ 7 روز میں کیا جائے گا اور اگلے 7 روز اپیل کے لئے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 100 کھرب کی سونے کی کان پر چور کو پہرا دار بنا دیا گیا ہے، ملک میں عوامی انقلاب لانے کے بعد تمام تر اختیارات کے مالک عوام ہوں گے اور اپنی مرضی سے اپنی قسمت کے فیصلے کریں گے۔