ڈگری جعلی ثابت ہونے پر پی آئی اے کا برمنگھم میں تعینات ڈپٹی اسٹیشن منیجر کو شوکاز

جاوید اقبال کی پی آئی اے میں بھرتی کے وقت جمع کرائی گئی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی، ترجمان قومی ایئر لائن

فوٹو: فائل

پی آئی اے انتظامیہ نے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر برمنگھم میں تعینات ڈپٹی اسٹیشن منیجر جاوید اقبال کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

قومی ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے جاوید باجوہ کوجاری شوکاز نوٹس کے مطابق انکی پی آئی اے میں بھرتی کے وقت جمع کرائی گئی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی ہے جس کی تصدیق لاہور بورڈ نے کردی ہے۔


ترجمان پی آئی اے کے مطابق برمنگھم میں تعینات ڈپٹی اسٹیشن منیجر جاوید باجوہ کی ڈگری کو تصدیق کے لیے ایچ آر شعبے نے متعلقہ تعلیمی بورڈ کو بھیجا تھا جہاں سے ڈگری جعلی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر برمنگھم کو وقت دیا گیا ہےشوکاز نوٹس کا جواب مطمئن کرنے والا نہ ہواتو جاوید باجوہ کو قوانین کے تحت برطرف کیا جائے گا۔

 
Load Next Story