گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا رات بھر سے جاری شرکاء کی بارش سے بچنے کی تیاری

شرکاء نے آرام کرنے سے قبل ممکنہ بارش کے پیش نظر کینوپیز کا انتظام کر لیا

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

مرکزی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر کراچی میں گورنر ہائوس کے باہر دھرنا گزشتہ رات بھی جاری ہے، شرکاء نے ممکنہ بارش کے پیش نظر کینوپیز کا انتظام کر لیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر بھی دھرنے میں موجود ہیں، گزشتہ رات دھرنے کے شرکاء نے آرام کرنے سے قبل ممکنہ بارش کے پیش نظر کینوپیز کا انتظام کر لیا ہے۔


امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ تیز بارش نہ ہو باقی تیاریاں کرلی ہیں، آندھی آئے یا طوفان دھرنا ہر حال میں جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی، لوڈ شیڈنگ، اوور بلنگ، مہنگائی، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کے خلاف ہم باہر نکلے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر کا مزید کہنا تھا کہ مایوسی کے ان حالات میں جماعت اسلامی عوام کی آواز بن کر نکلی ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم اپنے مطالبات منظور کروانے میں کامیاب ہونگے۔
Load Next Story