فلم ویدا کیوجہ سے تنقید کا شکار جان ابراہم کے حق میں تمنا بھاٹیا بول پڑیں

'ویدا' کو اس کی ظاہری شکل سے نہ پرکھیں، اداکارہ

ایکشن سے بھرپور فلم 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ والے ایکشن اسٹار جان ابراہم کی حمایت میں بیان جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جان ابراہم کی نئی آنے والی فلم 'ویدا' کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا جس کے بعد سے اداکار کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ جان ابراہم ہر بار روایتی ایکشن فلم ہی کرتے ہیں جبکہ بھارتی صحافی نے بھی فلم 'ویدا' کے ٹریلر لاؤنچ کی تقریب میں اداکار سے سوال کیا تھا کہ آپ کی زیادہ تر فلمیں وہی پُرانی ایکشن کہانیوں پر مبنی ہوتی ہیں جس پر جان ابراہم غصے سے بھڑک اُٹھے تھے۔

اب فلم 'ویدا' میں مختصر کردار ادا کرنے والی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ایک طویل نوٹ بھی تحریر کیا۔


مزید پڑھیں: جان ابراہام فلم 'ویدا' ٹریلرلانچ تقریب میں صحافی پر بھڑک اٹھے، ویڈیو وائرل

تمنا بھاٹیا نے کہا کہ فلم 'ویدا' صرف ایک ایکشن فلم نہیں ہے بلکہ یہ اس سے بڑھ کر ہے لہٰذا فلم کو اُس کی ظاہری شکل سے نہ پرکھیں، میرے پیارے دوست اور ایکشن ہیرو جان ابراہم اپنے مداحوں کے لیے اس بار ایک مختلف کہانی لیکر آرہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس فلم کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ 'ویدا' کے ذریعے نکھل ایڈوانی تقریباً 6 یا 7 سال بعد بطور ہدایتکار بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بےشک! فلم میں میرا کردار مختصر ہے لیکن میں 'ویدا' کی ریلیز کے لیے بہت زیادہ پُرجوش ہوں، مجھے یقین ہے کہ فلم کی کہانی شائقین کو بہت پسند آئے گی۔

یاد رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کی کاسٹ میں اداکارہ شروری بھی شامل ہیں۔
Load Next Story