مقبوضہ کشمیر اور منی پور میں 2 بھارتی فوجیوں کی خودکشی
دونوں واقعے میں بھارتی فوجیوں نے آن ڈیوٹی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا
مقبوضہ کشمیر اور ریاست منی پور بھارتی فوج کے دو اہلکاروں نے ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں پیش آیا جہاں بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار رام کمار نے سرکاری رئفل سے خود کو گولی مارلی۔
اہلکار کو اسپتال لے جایا لیکن خون زیادہ بہہ جانے کے باعث راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ خودکشی کا وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
اسی طرح بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں بھی ایک فوجی نے سرکاری رائفل سے ہی خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
اہلکار کی شناخت پراسنا کمار کے نام سے ہوئی اور بھارتی فوج اپنے اہلکار کی ہلاکت کے اس واقعے کے محرک کا بھی سراغ نہ لگا پائی۔
بھارت میں پست ہمتی، ذہنی دباؤ اور افسران کے ناروا سلوک کے باعث اہلکاروں کی خودکشی کے واقعات عام ہیں۔
بھارتی وزارت دفاع کی ایک رپورٹ میں اس بات کو تسلیم کیا گیا اور ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی لیکن یہ کمیٹی اور اس کی رپورٹ بھی روایتی نااہلی کی نظر ہوگئی۔