لاہور میں آج سے موسلادھار بارش کا امکان
آج سے چھ اگست تک بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری
صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون کی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج سے 6 اگست تک موسلادھار بارشیں ہوں گی۔ لاہور میں آج پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے آج سے چھ اگست تک بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔ ڈپٹی کمشنرز سمیت واسا ایجنسیوں کو بھی قبل از وقت انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
لاہور میں متوقع بارش کے پیش نظر ایم ڈی واسا نے بھی فیلڈ اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔
واضح رہے کہ تین روز قبل لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے 44 سالہ ریکارڈ توڑ دیا تھا اور ائیرپورٹ کے علاقے میں 353 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔