حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرا لیں پیپلز پارٹی

وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت کو ایڈوائس ارسال کریں اور اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرا لیں، سیکرٹری جنرل پی پی پی

وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت کو ایڈوائس ارسال کریں اور اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرا لیں، سیکرٹری جنرل پی پی پی—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی نے حکومت کو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کا مشورہ دے دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز (پی پی پی) کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت آصف زرداری کو ایڈوائس ارسال کریں اور اسمبلی تحلیل کر کے نئے انتخابات کرا لیں۔


انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہم سے شیئر کیوں نہیں کیا کہ اسے خطرہ ہے، پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنےکے لیے تیار ہے مگر وہ کچھ ڈیلیور تو کرے، صدر زرداری بارہا یہ بات کہہ چکے ہیں کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں اور وہ اس سلسلے میں کرداراداکر سکتے ہیں مگرکوئی بیٹھنےکو تیار تو ہو، سسٹم ڈی ریل ہوگیا تو نقصان ملک کا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے انتخابات کے نتائج کو تحفظات کے ساتھ قبول کیا، اگر ہم ن لیگ کا ساتھ نہ دیتے تو کیا آج پارلیمان اور چیف ایگزیکٹو کا آفس چل سکتا تھا؟
Load Next Story