پیرس اولمپکس کیا آپکو معلوم ہے امریکی جمناسٹرز نے کتنی مہنگی کٹ پہنی

کٹ پر ستاروں کی صورت پر 47 ملین سواروسکی کرسٹل جڑے ہوئے ہیں

کٹ پر ستاروں کی صورت پر 47 ملین سواروسکی کرسٹل جڑے ہوئے ہیں (فوٹو: فائل)

پیرس اولمپکس میں شریک امریکی خواتین جمناسٹرز نے اولمپکس کی تاریخ کی مہنگی ترین کٹ پہننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خواتین جمناسٹرز کی کٹ پر بنائے گئے ستاروں کے ڈیزائن میں 47 ملین سواروسکی کرسٹل جڑے ہوئے ہیں، یہ کرسٹل محضوص کپڑے کو سجانے اور چمکدار بنانے کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔


خواتین جمناسٹر کی خصوصی کٹ (جیسے لیوٹارٹ کہا جاتا ہے) اسکی کل مالیت تقریباً 3 ہزار ڈالر (یعنی 8 لاکھ 27 ہزار پاکستانی روپوں سے زائد) میں تیار ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ خواتین سوئمرز سے متعلق نامناسب تبصرہ! کمنٹیٹر برطرف

دوسری جانب پیرس اولمپکس کی میڈل ٹیبل پر امریکا کا دوسرا نمبر ہے جس نے 14 طلائی، 24 سلور اور 23 برانز میڈلز حاصل کیے ہیں جبکہ چین پہلے نمبر پر موجود ہے۔
Load Next Story