تھیٹر اداکارہ ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران نامعلوم شخص کی فائرنگ

فائرنگ سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا جبکہ واقعہ کے بعد ندا چوہدری پرفارمنس چھوڑ کر چلی گئیں، پولیس

فوٹو : ویب ڈیسک

ملتان کے ایک تھیٹر میں اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران نامعلوم شخص کی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا جبکہ واقعہ کے بعد ندا چوہدری پرفارمنس چھوڑ کر چلی گئیں۔


واقعہ تھیٹر کے اندر پیش آیا، ایک فائر کے بعد دوسری گولی ملزم کے پسٹل میں پھنس گئی تھی۔

ملتان پولیس نے کہا ہے کہ وہ فائرنگ کرنے والے شخص کو تلاش کررہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Load Next Story