بنگلہ دیش میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں پاکستان ہائی کمشنر

چھ طلباء کو ان کی خواہش پر کل پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا، سید احمد معروف

چھ طلباء کو ان کی خواہش پر کل پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا، سید احمد معروف

پاکستان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔


بنگلہ دیش میں پاکستان ہائی کمشنر سید احمد معروف نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں 144 پاکستانی اسٹوڈنٹس تھے، جن میں سے 44 طلبہ پہلے ہی وطن واپس آچکے ہیں۔ چھ طلباء کو ان کی خواہش پر کل پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کمشنر اور ہائی کمیشن پاکستانی طلباء سے مسلسل رابطے میں ہے۔ پہلے کی طرح اب بھی طلباء کو پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت میں شفٹ کر دیا جائے گا۔
Load Next Story