’الجھ‘ کے کلائمکس سین میں جھانوی کپور زخمی ہوگئی تھیں ڈائریکٹر کا انکشاف

سدھانشو ساریا کہ مطابق فلم کی زیادہ شوٹنگ لندن میں ہوئی لیکن کلائمکس سین کو بھوپال میں شوٹ کیا گیا

فوٹو : انٹرنیٹ

بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور کی نئی فلم 'الجھ' کے ڈائریکٹر سدھانشو ساریا نے انکشاف کیا ہے کہ فلمی سین کو حقیقت سے قریب کرنے کیلئے اداکارہ نے خود کو زخمی کرلیا تھا۔

ایک تازہ انٹرویومیں فلم شوٹنگ کے دوران مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے بتایا کہ جھانوی کپور نے بھوپال کی گلیوں میں ننگے پیر ایک ہزار میٹر بھاگ کر کلائمکس سین مکمل کرایا تھا۔

سدھانشو ساریا کہ مطابق فلم کی زیادہ شوٹنگ لندن میں ہوئی لیکن کلائمکس سین کو بھوپال میں شوٹ کیا گیا۔


ڈائریکٹر کے مطابق شوٹنگ سے ایک رات قبل بارش کی وجہ سے سیٹ مکمل تباہ ہوگیا تھا اور ان کے پاس سین کو شوٹ کرنے کیلئے بہت کم وقت بچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : جھانوی کپور کی نئی تھرلر فلم 'الجھ' سینما گھروں کی زینت بن گئی

سدھانشو کے مطابق جھانوی کپور اپنے کردار میں مکمل ڈوب چکی تھیں اور ننگے پیر بھاگنے کی وجہ سے انہیں چوٹیں بھی لگیں لیکن انہوں نے اس کی کوئی شکایت نہیں کی۔
Load Next Story