نامور ڈائریکٹر نے عامرخان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی کی وجہ بتادی

ماضی کے ایک غیر معروف فلم کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا اور عامر خان نے اس پر انڈین فلم بنادی، رام گوپال ورما

فوٹو : فائل

بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی ناکامی کی وجہ بتادی۔

ایک تازہ انٹرویو میں فلم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ عامر خان کو کامیڈی و رومانس پر مبنی امریکی فلم 'فاریسٹ گمپ' بہت زیادہ پسند تھی۔

رام گوپال ورما کا کہنا تھا کہ ماضی کے ایک غیر معروف فلم کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا اور عامر خان نے اس پر انڈین فلم بنادی۔


فلم ڈائریکٹر کے مطابق عامر خان نے اپنی فلم کو بھی امریکی فلم سمجھ لیا تھا، عامر اس امریکی فلم سے متاثر تھے لیکن عوام میں اسے مقبولیت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں : عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا، جنید کو بھاری ذمہ داری دے دی

یاد رہے کہ عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' 11 اگست 2022 کو ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر بدترین ناکامی کا شکار ہوئی۔
Load Next Story