سابق انگلش کرکٹر اور کوچ گراہم تھورپ 55 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

تھورپ نے 1993 سے 2005 تک اپنے 12 سالہ بین الاقوامی کیریئر کے دوران 100 ٹیسٹ اور 82 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے

فوٹو: فائل

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کوچ گراہم تھورپ 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں ہاتھ کے بولر تھورپ نے 1993 سے 2005 تک اپنے 12 سالہ بین الاقوامی کیریئر کے دوران 100 ٹیسٹ اور 82 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے جس میں انہوقں نے 16 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کیں۔


گراہم تھورپ نے انگلینڈ کے بیٹنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ انہیں مارچ 2022 میں افغانستان کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا لیکن ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے ہی انہیں بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے سابق بلے باز کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے جاری بیان میں کہا ہے کہ گراہم تھورپ کے انتقال پر جو گہرا صدمہ ہم محسوس کررہے ہیں اسے بیان کرنے کے لیے مناسب الفاظ نہیں ہیں۔

ای سی بی نے تھورپ کی اہلیہ امانڈا، بچوں، والد جیوف، اور ان کے تمام اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کیلئے انکی غیر معمولی شراکت پر گراہم تھورپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Load Next Story